متحدہ عرب امارات میں وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لئے ہجری نئے سال کی تعطیلات کا اعلان
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لئے ہجری نئے سال کی تعطیلات جمعہ 21 جولائی 2023ء کو ہوں گی۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں کو 1445 ہجری کی تعطیلات کے بارے میں سرکلر جاری کیا ہے جو اسلامی کیلنڈر کے مطابق محرم الحرام کے پہلے دن ہوگی۔ یہ فیصلہ سال 2023 کے لئے ملک میں سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے منظور کردہ سرکاری تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کی قرارداد کی بنیاد پر کیا گیا۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور عرب اور اسلامی ممالک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مزید پڑھئے
متحدہ عرب امارات کے صدر اور برطانوی وزیراعظم کی دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال