شہزادی شیخہ اور شیخ مانع کی تصویریں وائرل
نو بیاہتا جوڑا، شہزادی شیخہ مہرا اور اُن کے شوہر شیخ مَانع شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ سیروتفریح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
رواں سال اپریل میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرا المکتوم نے اپنے منگیتر شیخ مانع المکتوم سے شادی کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس جوڑے نے ایک ساتھ سیرو تفریح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شاہی جوڑی کو حال ہی میں جبل علی کے شوٹنگ رینج کلب میں دیکھا گیا ہے، جوڑے نے اپنی شوٹنگ کی صلاحیتوں کو آزمانے اور اور دبئی کے ایک پُرتعیش مقام پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخہ مہرہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تقریباً سب ہی نشانے اپنے ہدف پر لگانے میں کامیاب رہی ہیں۔
شہزادی شیخہ مہرہ کون؟
شیخہ مہرہ متحدہ عرب امارات کی وزیراعظم و نائب صدر کی بیٹی ہیں جن کی حال ہی میں شیخ مَانع کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔
View this post on Instagram