Friday, May 2, 2025
الرئيسيةبریکنگ نیوزبھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں

بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے کیا۔

uae-urdu.com

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بذریعہ ٹوئٹ ائیر پورٹ پر استقبال کرنے پر ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے ملاقات کرکے تفصیلی گفتگو کریں گے۔

وزیر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اپنے اس دورے کے دوران اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کریں گے اور توانائی، تعلیم، صحت، خوراک، فن ٹیک، دفاع اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

مزید پڑھئے
کوپ28 کے نامزد صدر کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، موسمیات سے متاثرہ ممالک کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد پر زور
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات