متحدہ عرب امارات کے صدر کو الیکٹرک کار کا تحفہ
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو اپنے ملک کی بنی ہوئی الیکٹرک کار پیش کی۔
صدر ایردوان نے ٹوگ الیکٹرک گاڑی کے تحفے کو دونوں ممالک کو متحد کرنے والے مضبوط تعلقات پر اپنے فخر کا اظہار قرار دیا۔
عزت مآب شیخ محمد نے فراخدلانہ اقدام پر ترک صدر کی تعریف اور ترکیہ اور اس کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہارکیا۔ انہوں نے ترکیہ کے قومی منصوبوں اور صنعتوں کی مستقبل کی کامیابی اور ملک کی پائیدار اور اقتصادی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
عزت مآب نے صدر ایردوان کے ہمراہ قصر الوطن کے صحن میں گاڑی چلائی انہیں اس کی خصوصیات اور ماحولیاتی خوبیوں سے آگاہ کیا گیا۔