راس الخیمہ کے ولی عہد کا نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا استقبال
راس الخیمہ کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن سعود بن صقر القاسمی نے نیشنل گارڈ کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت نیشنل گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل سلیم سعید الجابری نے کی۔
القاسمی نے نیشنل گارڈ کے لئے وفاقی فرمان کی شرائط پر عمل درآمد کی کوششوں کو سراہا۔ انہے نیشنل سیکیورٹی فورس کے طور پر نیشنل گارڈ کے نئے تصور کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو داخلی سلامتی کی کارروائیوں اور انسداد دہشت گردی میں سول حکام کی حمایت کرتا ہے اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے جامع قومی سلامتی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
انہوں نے نیشنل گارڈ کے کمانڈروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی ذمہ داریاں نبھانے میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈ قومی کامیابیوں کے تحفظ کے لئے کام کرتا ہے اور جامع قومی سلامتی کی حمایت کرتا ہے جبکہ ملک کے
اداروں کو مختلف شعبوں میں چیلنجز ، تبدیلیوں اور پیش رفت سے ہم آہنگ ہونے کے قابل بناتا ہے۔
مزید پڑھئے
دبئی سائبرسیکورٹی حکمت عملی کےدوسرےمرحلے کاآغاز
دنیا کا مہنگا ترین کیک